پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور یورپ میں "بلڈ مون" کا نظارہ آج کیا جائے گا۔
سات اورآٹھ ستمبر کی درمیانی رات چاند کومکمل گرہن لگےگا،رواں سال پہلی باربلڈ مون کا نظارہ ہوسکے گا،'بلڈمون' کا نظارہ 7 اور 8 ستمبر 2025 کی درمیانی رات مکمل چاند گرہن ہوگا،
چاندگرہن کا آغاز 7 ستمبرکو رات 8:28 پر اور نقطہ عروج رات11بجکر12منٹ پرہوگا،گرہن کا مکمل اختتام 8 ستمبر کو رات 1 بجکر 55 منٹ پر ہوگا،جبکہ چاند گرہن کا دورانیہ پانچ گھنٹے 27 منٹ ہوگا۔
امریکا،بھارت،بنگلہ دیش،چین جاپان،سعودی عرب کی طرح پاکستان میں چاند گرہن نظر آئےگا،محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی سمیت ملک کےجنوبی حصوں میں بادلوں کے باعث چاند گرہن آسانی سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔
ماہرفلکیات کےمطابق چاند گرہن کا انسانی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑتا،البتہ یہ حسین نظارہ قدرت کو سمجھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔






















