پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلون موبائل فونز کیخلاف کریک شروع کر دیا، جس دوران موبائل فونز اور ڈی وی آرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے زونل آفس ایبٹ آباد اور این سی سی آئی اے نے ہری پور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موچی بازار اورجی ٹی روڈ پر چھاپے مارے جس دوران موبائل فونز،ڈی وی آرز و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق موقع سے 3 ملزمان گرفتار کیئے گئے جنہیں این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلون موبائل فونز قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔





















