بارہ ریبع الاول کےمبارک دن اور یوم دفاع کے موقع پر پارک ویوسٹی لاہور میں ریلی اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں سی ای او پارک ویوسٹی جنید امین اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نعیم وڑائچ ، ایم پی اے شعیب صدیقی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے،پارک ویوسٹی انتظامیہ نے اگلے ہفتے سے بند تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
پارک ویو سٹی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اوریوم دفاع کے موقع پر شاندار ریلی نکالی گئی ،پارک ویوسٹی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک،کاروں کاقافلہ بھی ریلی کاحصہ تھا۔ریلی کے اختتام پرمسجدمیں کیک کاٹا گیا، مسجد میں ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،عیدمیلاد النبی کےموقع پرپارک ویوسٹی میں رنگا رنگ روشنیوں کی بہار،جامع مسجد سمیت اہم شاہراہوں پر چراغاں بھی کیا۔
اس موقع پرڈائریکٹرسیلزاینڈ مارکیٹنگ نعیم وڑائچ نے اپنے خطاب میں اعلان کیاکہ اگلےہفتےپارک ویوسٹی کے بند کی تعمیر کاآغاز کرنے جارہے ہیں،یہ بند پارک ویوسٹی اپنے وسائل اوراخراجات سےمکمل کرے گی، تین ماہ کی قلیل مدت میں بند مکمل کرلیں گے۔





















