بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا پر بھارت چھوڑنے پر پابندی عائدکر دی گئی ۔
بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا کو 60 کروڑ روپے کےدھوکا دہی کیس میں نوٹس جاری کر دیاگیا،دیپک کوٹھاری نےالزام لگایاکہ جوڑے نے 60 کروڑکا دھوکادیا،جس کے بعد ممبئی پولیس نے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔
شلپا شیٹی اورانکے شوہر راج کندرا پردھوکہ دہی کا الزام لگایا،شکایت کےمطابق،جوڑے نے اپنی بند ہو چکی کمپنی"بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ" کے ذریعے پہلےقرض لیا، پھر اسے سرمایہ کاری ظاہر کر کے ہر ماہ منافع دینے کا وعدہ کیا۔
شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ 2015 سے 2023 کے دوران جو رقم لی گئی، وہ کاروبار کی بجائے ذاتی اخراجات پر خرچ کی گئی
ممبئی پولیس کی جانب سےدھوکہ دہی کے کیس کے بعد امیگریشن حکام کو ہدایت دی گئی ہےکہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو ملک چھوڑنے سے روکا جائے یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ کیس کی تحقیقات کے دوران وہ باہر نہ جا سکیں۔
راج کندرا اور شلپا شیٹی کے وکیل نے الزام کو مسترد کیا اور کہا کہ معاملے کا کوئی فوجداری پہلو نہیں۔






















