این سی سی آئی اے کےجوئے کی ایپ کی تشہیرکی انکوائری میں اقرا کنول نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاکر اقرا کنول نے جواء کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں ملنے والےنوٹس کا جواب جمع کروادیا،این سی سی آئی اے کو وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کے ذریعے تحریری جواب جمع کروایا گیا۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہےکہ اقراء جلد ماں بننے والی ہیں،اس حالت میں وہ حاضر نہیں ہوسکتیں،اقرا کنول کو پیش ہونے کیلئے کم ازکم دو ماہ دیئے جائیں،صحت یاب ہوتے ہی تفتیش میں تعاون کیا جائے گا۔






















