جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا،مہمان ٹیم دو ٹیسٹ،تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان آئے گی۔
پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں،ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونگے۔
ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں ہوگی،فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم 17 سال بعد ون ڈے کی میزبانی کرے گا، لاہور اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے،پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی، جبکہ باقی لاہور میں ہوں گے۔
چیف اپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہےکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز معیاری کرکٹ لائے گی،فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔





















