1965 کی جنگ کے ہیرو،فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ قیس مظہر حسین، جنہوں نے دشمن کا طیارہ مار گرایا اور پاکستان کی فضاؤں کا دفاع کیا، آج بھی وہ اپنے اُس دن کو یاد کرتے ہیں جب وطن کی خاطر انہوں نے بہادری کی تاریخ رقم کی۔
جنگ65 کے ہیروفلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ قیس مظہر حسین نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ جوان تھا،جہاز سے دشمن پر حملہ کرنا ہمارے لیے پکنک کی طرح تھا،ہمارے 70 سے 80پائلٹ جنگ میں حصہ لے رہے تھے، جنگ کے آخری دن میراطیارہ متاثر ہوا لیکن میں نے بحفاظت سرگودھا لینڈ کر لیا، جذبہ یہ تھا کہ مینٹینس ٹیم نے ایک رات میں طیارے کو دوبارہ اڑنے کے قابل بنا دیا۔





















