انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023ء کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ویرات کوہلی اور شریاس ائیر نے شاندار سنچریاں اسکور کیں جبکہ محمد شامی نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 57 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل معرکہ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنا ڈالے۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 398 رنز ہدف کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 327 رنز بنا کر ہمت ہار گئی، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنالی، روہت الیون تاحال ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔
کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 134 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، 119 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 7 چھکے اور 9 چوکے لگائے، کین ولیمسن 69 اور گلین فلپس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے، ڈیون کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹام لیتھم صفر، مارک چیپمین 2، مچل سینٹنر اور تم ساؤتھی 9، 9 جبکہ لوکی فرگوسن 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے کیریئر بیسٹ بولنگ کی انہوں نے 9.5 اوورز میں 57 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بھارت کا فائنل میں دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ٹاکرا ہوگا، دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کل (16 نومبر کو) ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
Rohit Sharma won the toss and elected to bat in the #INDvNZ semi-final at the Wankhede 🏏
— ICC (@ICC) November 15, 2023
Which of these teams will feature in the #CWC23 final on November 19 ❓
📝: https://t.co/GyGFxNArXj pic.twitter.com/DnsFICCNe6
اس سے قبل بھارت کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہوں نے 47 رنز کی اننگ کھیلی۔
ویرات کوہلی نے ریکارڈ ساز سنچری اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 50 سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کوہلی نے 113 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 117 رنز اسکور کئے، شریاس ائیر نے 70 گیندوں پر 105 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، سوریا کمار یادیو ایک رن بناسکے۔
شبمن گل 164 کے مجموعی پر 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تاہم اختتامی اوورز میں دوبارہ کھیلنے آئے اور 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کے ایل راہول نے 20 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 100 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ 86 رنز دے کر ایک شکار کر سکے۔ مچل سینٹنر 51، لوکی فرگوسن 65، راچن رویندرا 60 اور گلین فلپس 33 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
بھارتی اسکواڈ: کپتان روہت شرما ، شبمن گل ، ویرات کوہلی ، شریاس آئیر ، کے ایل راہول ، سوریا کمار یادیو ، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ ، محمد شامی ، کلدیپ یادو ، محمد سراج۔
CWC23 SF1. India XI: R Sharma(c), S Gill, V Kohli, S Iyer, KL Rahul (WK), S Yadav, R Jadeja, M Shami, K Yadav, M Siraj, J Bumrah. https://t.co/Yo2cO2Ll4W #INDvNZ #CWC23 #SemiFinal1
— BCCI (@BCCI) November 15, 2023
کیویز اسکواڈ: کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے ، راچن رویندر ، ڈیرل مچل ، ٹام لیتھم ، گلین فلپس ، مارک چیپمن ، مچل سینٹنر ، ٹم ساؤتھی ، لوکی فرگوسن ، ٹرینٹ بولٹ۔
A toss win for Rohit Sharma who opts to bat first in the Semi-Final in Mumbai. An unchanged XI from the last match against Sri Lanka. Follow play LIVE in NZ with @skysportnz. LIVE scoring | https://t.co/aNkBrDiAuv #CWC23 pic.twitter.com/XxS5Idhjll
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 15, 2023