شہریوں کی معمولی سی غفلت جعلسازوں کے لئے نعمت بن گئی، ملک میں 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی جانب سے اہل ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوائے جانے کا انکشاف ہواہے ، فیملی ٹری میں افغان باشندوں کےجعلسازی سے اندراج کا راستہ کھل گیا۔
نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق ستر لاکھ سےزائد افراد کی عمر اٹھارہ سال سےزائد ہوچکی لیکن انہوں نے ابھی تک قومی شناختی کارڈ نہیں بنوایا ہے ۔ ان افراد کا ب فارم ، برتھ سرٹیفیکیٹ یا یونین کونسل میں اندراج موجود ہے ۔ شناختی کارڈ نہ بنوانے والے لاکھوں شہری جعلسازوں کے لئے آسان ہدف ہو سکتے ہیں ۔ ان افراد کےفیملی ٹری میں افغان باشندے جعلسازی سے اندراج کروا سکتے ہیں ۔



















