سپریم کورٹ نے خاتون کے نان نفقہ سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہم محض تین تولہ سونے کے لیے کسی کو عدالت نہیں بلائیں گے۔
ہائیکورٹ کی جانب سے سابقہ اہلیہ کو نان نفقہ کی ادائیگی کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے شوہر کے وکیل نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئےکہا کہ میرے مؤکل کےخلاف شواہد نہیں ہیں۔
چیف جٹس نےریمارکس دئیےکہ ہم اس معاملےکو دیکھ لیں گے،ایک خاتون بہت مشکل سےگھر سے نکل کر سپریم کورٹ آتی ہے،ہم محض تین تولے سونے کےلیےکسی کو عدالت نہیں بلائیں گے۔
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی اورجسٹس گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔






















