اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحال کر دی گئی۔
یاد رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران وزارت قانون حکام نے دونوں مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کی تھیں۔
بدھ کے روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت بحالی کی درخواست کو غیرمؤثر قرار دے دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے کیس میں گرفتاری ڈالےجانے پر درخواست غیرمؤثر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نےعدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں کیسز میں ضمانتیں خارج کی تھیں۔