یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔ سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کو2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سےمزید تفتیش کی جانی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یاد رہے ڈکی بھائی 16 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے تھے ۔ یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ پروموٹ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔






















