وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کر دی گئی ۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق عام مارکیٹ میں محض کاغذی گندم خریداری سے قیمتوں میں مصنوعی اضافی کیا جا رہا تھا، سستے داموں خریدی گئی گندم کو بھاری منافع کی غرض سے ناجائز ذخیرہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
روٹی اور آٹے کی قیمت کا تعین
محکمہ خوراک پنجاب نے روٹی اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں 100 گرام روٹی 14 روپے سے زائد فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی، 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے تک فروخت کیا جاسکےگا، 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 1810 روپے تک فروخت کیا جاسکے گا۔ آٹا تھیلوں پر مکمل لیبلنگ درج کرنا لازم ہو گا۔





















