گجرات میں سیلابی صورتحال کے بعد نیا خطرہ منڈلانے لگا، گجرات کے نواحی علاقہ کوٹ غلام میں زمینی کٹاؤ کے باعث پورا گاوں دریا برد ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جبکہ کل بھی گجرات میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
دریائے چناب کے کنارے غلام کوٹ کے مقام پر زمینی کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔زمینی کٹاؤ کے باعث دریا اور دیہات کا فاصلہ 10فٹ سے بھی کم رہ گیا۔زمینی کٹاؤ مزید ہوا تو گاؤں کے سینکڑوں گھر دریا برد ہو جائیں گے۔مکین اپنی مدد آپ کے تحت زمینی کٹاؤ روکنے میں مصروف ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاحال اس حوالے سے کوئی بھی اقدمات نہیں کیے جا سکے۔اس سے قبل بھی اسی دیہات کی 626ایکڑ زمین بھی دریا برد ہو چکی ہے۔سماء دو ہفتوں سے کوٹ غلام سمیت دیگر دیہاتوں کے مقام پر زمینی کٹاؤ کا مسئلہ اٹھا رہا ہے۔





















