برطانیہ نے سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45 کروڑ روپے کا اعلان کر دیاہے ، برطانونی سفارتخانے کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے مجموعی امداد 95 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے ۔
برطانوی سفارتخانے کے مطابق مطابق پاکستان بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو امداد دی جائے گی، نئی امداد سندھ میں غیر سرکاری تنظیموں کو فراہم کی جا رہی ہے، فنڈز کے ذریعے ابتدائی وارننگ سسٹم اور انخلا کے اقدامات کیے جائیں گے، کمزور اور ضرورت مند خاندانوں کی فوری شناخت اور امداد کا بندوبست کیا جائے گا۔ضروری سامان اور مویشیوں کے تحفظ کے انتظامات کیے جائیں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہناتھا کہ سیلاب سے پہلے تیاری سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ہر 1 ڈالر کی تیاری سے 7 ڈالر کی امدادی لاگت بچائی جا سکتی ہے۔






















