بھارتی ٹی وی انڈسٹری کےمعروف اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق نئی دہلی پولیس نےاداکار آشیش کپورکو ریپ کے الزام میں گرفتارکیاہے،ان پرالزام ہےکہ انہوں نےگزشتہ ماہ پارٹی کےدوران واش روم کے اندر ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ آشیش کپورکی خاتون سےانسٹاگرام پر جان پہچان ہوئی تھی،جس کے بعد انہوں نے اسے اپنےایک دوست کےگھر ہونےوالی پارٹی میں مدعوکیا،جہاں خاتون کی جانب سےاس واقعےکےپیش آنےکا دعویٰ کیاگیا،خاتون کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا کہ واقعے کی پوری ویڈیو بنائی گئی،تاہم ابھی تک کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی،پولیس نے واقعے کی مزید تحیقیات کا آغاز کردیا ہے۔
خیال رہےکہ آشیش کپوربھارتی ٹیلی ویژن کےمعروف اداکار ہیں،وہ ڈرامہ سیریل لوو میرج یا ارینج میرج، دیکھا ایک خواب، چاند چھپابادل میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔






















