ہانیہ عامر سے متعلق اس سال شادی اور طلاق کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے اپنے منفرد طنزیہ انداز میں جواب دیا۔
ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام شخصیات میں شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کررہا تھا۔
ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے مطابق انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ اس وقت تک غیر شادی شدہ ہیں۔
ہانیہ نے ویڈیو پر اپنی مزاحیہ اور طنزیہ رائے دیتے ہوئے لکھا: ’عجیب۔۔۔ پہلے شادی تو ہونے دو۔ ان کا یہ جواب فوری طور پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اپنے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔





















