امریکی اداکار مارک رافیلو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا بدترین انسان قرار دیدیا۔
امریکی اداکار مارک رافیلو صدرٹرمپ پر برس پڑےکہاڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے بدترین انسان ہیں۔ بین الاقوامی قانون ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے،ہم وینیزویلا کے ساتھ ایک ایسی جنگ میں ہیں،جس میں ہم نے غیرقانونی طور پر مداخلت کی۔
مارک رافیلو نے مزید کہا صدر ٹرمپ ایک سزا یافتہ مجرم ہے،یہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو آج امریکا میں خوف اور دہشت میں مبتلا ہیں،میں جانتا ہوں کہ میں خود بھی ان میں شامل ہوں،میں اس ملک سے محبت کرتا ہوں،لیکن جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں یہ وہ امریکا نہیں ہے۔





















