لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے اور عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی کے جج منظرعلی نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم شیر شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل شیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا چالان تاحال نہیں آیاٹرائل نہ جانےکب شروع ہو، ملزم کیخلاف کوئی ثبوت نہیں نا ہی وہ ہنگامہ آرائی میں ملوث ہے۔ پراسکیوشن نےملزم شیرشاہ کی ضمانت کی مخالفت کی۔ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نےدرج کررکھا ہے۔






















