پاکستانی کرکٹر حیدر علی ریپ کے الزامات سے بری ہو گئے ہیں اور مانچسٹر پولیس کے مطابق ناکافی شواہد کی وجہ سے ان کے خلاف کیس خارج کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائے گا جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکیں گے۔
پولیس نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا تاہم کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ حیدر علی کو مانچسٹر پولیس نے ایک لڑکی کی جانب سے ریپ کے الزام کے بعد گرفتار کیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ قومی کرکٹر حیدر علی برطانیہ میں تنازع کا شکار، پی سی بی نے معطل کر دیا
پولیس کے مطابق 4 اگست کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں واقعہ پیش آنے کا الزام تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس وقت حیدر علی کو معطل کر دیا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں۔





















