صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں گندم کے ریٹ میں اچانک بڑے اضافے کے بعد فی من قیمت 4 ہزار ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق ٹنڈو الہ یار میں گندم کی قیمت 22 سو روپے من سے 4 ہزار روپے من پہنچ گئی،گندم کی قیمت بڑھنےسے آٹا کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ 75 روپے کلو ملنے والے آٹا 110 روپے فی کلو فروخت کیا جانےلگا،دوسری جانب کراچی میں کچھ دنوں کے دوران ہی 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں دو ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے،
کراچی میں گندم کی سو کلو گرام کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہوچکی ہے، شہر قائد میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے۔
راولپنڈی میں گندم کی فی من قیمت 3700 روپے ہو گئی،جبکہ لاہورمیں گندم کی قیمت 3500 روپے ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے
دوسری جانب چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ خیبرپختونخوا کو53 لاکھ ٹن گندم پیدوار کی ضرورت ہے،صوبہ اس وقت 41 لاکھ شارٹ فال میں جارہا ہے،اس وقت کے پی میں 2لاکھ 71 ہزار ٹن گندم موجود ہے،یہ2لاکھ 71 ہزارٹن گندم پچھلےسال صوبائی حکومت نےخریدی تھی جواب بھی گنداموں میں موجود ہے





















