بھارتی پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک ہوگئے، ریاست کے تمام 23 اضلاع سیلاب زدہ قرار دیدیئے گئے، درجنوں ہیلی کاپٹرز اور 100 سے زائد کشتیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک اور حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے تمام 23 اظلاع سیلاب زدہ قرار دیدیئے گئے، سیلاب سے ساڑھے 3 لاکھ افراد متاثر ہوئے، 20 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 35 ہیلی کاپٹرز اور 100 کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب بھگوت مان نے ملک سے اپیل کی ہے کہ ریاست کا ساتھ دیں، پنجاب کو 1988ء کے بعد سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔





















