امریکا نے عراق میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث کمپنیوں اور افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق عراقی کمپنی ولید السمرائی کمپنی اور اس کے مالک ولید السمرائی سمیت کئی افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کو عراقی ظاہر کر کے کروڑوں ڈالرز کمائے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد ایران کو مالی طور پر کمزور کرنا ہے تاکہ اس کی پیٹرولیم صنعت پر مزید معاشی دباؤ ڈالا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ عراق کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔
محکمہ خزانہ نے مزید خبردار کیا کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر غیر ملکی بینک بھی زد میں آ سکتے ہیں۔






















