ملک بھرمیں مون سون بارشوں اور سیلاب سےگذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے ، چالیس مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔26 جون سے آج تک ملک بھر میں ہلاکتیں 881 ، زخمیوں کی تعداد 1176 ہوگئی ۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 7 ، کے پی میں 4 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد میں 10 مرد، 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں ۔ ان میں 6 لوگ سیلاب،4 افردا مکانات گرنے اور ایک لینڈ سلائیڈنگ سےجاں بحق ہوا ۔ 5 لوگ فلیش فلڈنگ اور 2 لوگ کرنٹ لگنے کے باعث جان سے گئے ۔ 40 متاثرہ مکانات میں سے 20 مکمل تباہ اور 20 کو جزوی نقصان پہنچا ۔26 جون سےآج تک ملک بھر میں 9 ہزار 206 مکانات کو نقصان پہنچا اور 6 ہزار 180 مویشی مارے جا چکے ہیں ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کےدوران سیالکوٹ،نارووال، لاہور ، گجرات اور شیخوپورہ میں تیز بارش متوقع ۔ فیصل آباد،گوجرانوالہ،حافظ آباد،چنیوٹ،سرگودھا ، جہلم ، چکوال، اٹک اور ملتان سمیت جنوبی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے ۔ آزادکشمیر میں میر پور،ڈھڈیال،وادی نیلم،باغ، کوٹلی، راولاکوٹ، مظفرآباد، شاردہ، حویلی اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ بارشیں پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں مسائل بڑھا سکتی ہیں ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔






















