وفاقی وزیرمواصلات اورصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر وزیر اعلیٰ کے پی کے جذبات کو خوش آئند قرار دیدیا۔
وفاقی وزیرمواصلات اور صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت کو سراہتے ہیں،نئے ڈیمز بشمول کالا باغ ڈیم تمام صوبوں کی مشاورت سے بننے چاہئیں،کوئی بھی ڈیم ہو، اُسے باہمی اتفاق رائے سے تعمیر ہونا چاہیے
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کر دی
صدر آئی پی پی نےمزیدکہاچاروں صوبائی اسمبلیوں اور وزرائے اعلیٰ کومل کر نئےڈیمز کا حل نکالنا چاہیے،نئےڈیموں سےکھربوں روپے کے پانی کےضیاع کومحفوظ بنایا جاسکتا ہے،مستقبل میں آبی بحران اورسیلاب جیسی آفت سے بچاؤکیلئے نئے ڈیم ضروری ہیں،پانی سارے ملک کا اولین مسئلہ،اسے وسیع تناظر میں دیکھنا ہوگا۔
انہوں نےکہاسیلاب کسی ایک صوبےکا نہیں،سارے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے،سارا پاکستا ن موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے،چھوٹے ڈیموں کی فوری تعمیر ناگزیر،ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،ملک کو آئندہ سیلاب سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ملکی سطح پر جامع پالیسی کی تشکیل ضروری،الگ الگ رہنے سےمسئلہ حل نہیں ہوگا،چھوٹے ڈیم تمام صوبوں میں بننے چاہئیں، متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی ) علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کی تھی۔






















