مردان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں، پارٹ میں کامیابی کی شرح 99 فیصد جبکہ پارٹ ٹو میں 84.48 فیصد رہی۔
خیبرپختونخوا کے مردان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔
بورڈ کے مطابق پہلی پوزیشن انشراخ حیات نے 1150 نمبر حاصل کی جبکہ ماہین چاند 1149 نمبروں کے ساتھ دوسری اور حناد نور اور کاشف خان مشترکہ طور پر 1147 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
کنٹرولر کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں 52 ہزار 375 امیدوار شریک ہوئے جن میں 51 ہزار 855 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کی شرح 99.01 فیصد رہی۔
کنٹرولر نے بتایا کہ پارٹ ٹو کے امتحانات میں 45 ہزار 778 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 38 ہزار 674 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 84.48 فیصد رہا۔



















