سوڈان کے علاقے مارا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مغربی سوڈان کے مررا پہاڑی علاقے میں واقع گاوں میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، مٹی کا تودا گرنے سے پورا گاؤں مٹی تلے دب گیا،جبکہ صرف ایک شخص ہی زندہ بچ سکا۔
سوڈانی فوج کےمطابق علاقےمیں 31 اگست کو تیز طوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،خیال رہےکہ سوڈان کی خونریز خانہ جنگی اب اپنے تیسرے سال میں ہے،سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جاری لڑائی کے باعث ہزاروں افراد دور دراز پہاڑی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے،باقاعدہ حکومتی ڈھانچہ نہ ہونے کے باعث متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔





















