کراچی میں اورنگی اقبال مارکیٹ تھانے میں لاک اپ سے دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صبح 8 بج کر15 منٹ پر لاک اپ میں موجود ملزم جمعہ خان اور عبدالباسط نے پولیس اہلکار سے بالٹی میں پانی مانگا، اہلکار شریف نے پانی کی بالٹی دی اور لاکپ اپ کو تالا لگانا بھول گیا ، ہوشیار ملزموں نے موقع دیکھ کر لاک اپ کا گیٹ کھولا اور وائر لیس آپریٹر کے کمرے میں جا کر چھپ گئے اور موقع دیکھتے ہی کھڑی سے کود کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے ملزمہ جمعہ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور عبدالباسط کو منشیات کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا ۔
ملزموں کےفرارہوتےوقت پولیس اسٹیشن میں صرف ڈیوٹی افسر اور دو اہلکار موجود تھے، غفلت برتنے پر سب انسپکٹرطارق خٹک،روزنامچہ محررحیدرشاہ اوراہلکارشریف پر مقدمہ درج کرکےانہیں حراست میں لیاگیا ،جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔