پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کےدوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا،کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1004 پوائنٹس بڑھ کر 150975 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روزکاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار ، 971 کی سطح پر بند ہوا تھا،جبکہ مارکیٹ میں 34 ارب 19 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 502 روپے مالیت کے 51 کروڑ 18 لاکھ 21 ہزار 531 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھائو کا سلسلہ جاری ہے،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 65 پیسے ہو گئی۔





















