آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق مچل اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ مچل اسٹارک نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 79 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے اپنےبیان میں کہامچل اسٹارک نےکہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ایک لمحہ سے لطف اندوز ہوا ہوں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کی غیرموجودگی میں نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔






















