شارجہ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران یو اے ای حکام نے شائقین کرکٹ کے لیے نیا ضابطۂ اخلاق جاری کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تماشائی اپنی ٹیم کی بھرپور حمایت کریں مگر مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا اشارے کرنے سے گریز کریں۔
لازمی پڑھیں۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دیدی
یہ بھی کہا گیا ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہیں، دیگر اسٹینڈز میں جانے کی کوشش نہ کریں اور کھیل کے دوران بھاگ دوڑ یا بے نظمی سے اجتناب کریں۔
اس کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کو دوسروں کے احترام اور اماراتی قوانین کی پاسداری کرنے کی بھی سختی سے ہدایت دی گئی ہے تاکہ کھیل کی اصل روح قائم رکھی جا سکے۔
واضح رہے کہ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے ہرایا تھا۔






















