پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارت کو 31 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 176 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یو اے ای کی جانب سے آصف خان 77 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے لیکن اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، ان کے علاوہ کپتان محمد وسیم نے 33 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے جس میں سب سے اہم کردار صائم ایوب کا رہا جنہوں نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکون کی مدد سے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
ان کے بعد حسن نواز نے بڑا ٹوٹل بنانے میں سپورٹ فراہم کی ،انہون نے 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، ان کے علاوہ محمد نواز 25 اور فہیم اشرف 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 8 ، فخر زمان نے 6 ، سلمان آغا نے 5 ، محمد حارث نے ایک، حسن علی نے 9 اور سلمان مرزا نے 3 سکور بنائے ۔
متحدہ عرب امارت کی جانب سے جنید صدیق اور صغیر خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔






















