مصری نژاد ہالی ووڈ اداکار مینا مسعود نے اٹلی کے شہر ٹسکنی میں بھارتی نژاد امریکی خاتون ایملی شاہ سے شادی کرلی، تقریب مکمل طور پر بھارتی انداز میں منعقد کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری نژاد ہالی ووڈ اداکار مینا مسعود نے اتوار کی شام اطالوی شہر ٹسکنی میں ایک شاندار تقریب میں امریکی بزنس وومن اور ہندوستانی نژاد اداکارہ ایملی شاہ سے شادی کرلی۔
مینا مسعود نے ہالی ووڈ ’’الہ دین‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ان کی شادی کی تقریب مکمل طور پر بھارتی انداز میں منعقد کی گئی۔
مینا مسعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر غیر روایتی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں کپڑوں سے لے کر موسیقی اور رقص تک میں مشہور ہندوستانی کردار اور چمکدار رنگ نظر آئے۔
View this post on Instagram
رقص اور جادوئی ماحول
دولہا اور دلہن نے روایتی ہندوستانی لباس پہنا ہوا تھا، ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی روایتی ہندوستانی لباس میں تقریب میں شرکت کی۔
شادی کی ویڈیو میں دولہا اور دلہن سمیت مہمانوں کو بھرپور انداز میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مینا نے اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا ’’میرے خوابوں کی شادی‘‘۔






















