بھارتی ریاست کرناٹک میں مرغی نے نیلے رنگ کا انڈہ دیکر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سید نور نامی بھارتی شہری نے دو برس قبل مرغی خریدی، جو معمول کے مطابق سفید انڈے دیتی تھی، چند روز پہلے اچانک مرغی نے نیلے رنگ کا انڈہ دے کر سب کو حیران کردیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مینا اور دیگر چند پرندے نیلے انڈے دیتے ہیں لیکن مرغی کا نیلا انڈہ حیران کن ہے، مرغی نے دوبارہ انڈہ دیا تو اس کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس انہونی کی وجہ معلوم ہوسکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک نے انوکھے نیلے انڈے کو محفوظ رکھا ہوا ہے۔






















