تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔صدر آذربایئجان نے سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر ہوئی۔۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پراطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز کے بارے میں بھی نقطہ نظرپیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر آذربائیجان نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علییوف کو مبارکباد پیش کی، جو جنوبی قفقاز میں دیرپا امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے صدر علییوف کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔






















