سیلاب اور بارشوں سے مزید 8 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد862 ہوگئی
این ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں اورسیلاب سےنقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کردی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے مزید 8 افراد جاں بحق،17 زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد میں سے 7 کا تعلق پنجاب اور ایک کا آزاد کشمیر سے ہے،جاں بحق افراد میں 4 بچے، 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں,مکانات گرنے سے 5،سیلابی ریلےسے 2 اور ڈوبنے سے ایک موت ہوئی۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق ننکانہ صاحب میں 2 بچے اورایک خاتون جاں بحق ہوئی،پنجاب کے شہرچنیوٹ میں ایک مرد اور ایک بچہ جاں بحق ہوا،قصور میں ایک بچہ اور شیخوپورہ میں ایک مرد جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کےمطابق اوکاڑہ میں 4 خواتین اور 3 مرد، قصور میں 2 مرد اور 2 خواتین زخمی ہوئیں،ننکانہ صاحب کے 2 بچے،ایک خاتون،شیخوپورہ کے 2 مرد اور ایک خاتون زخمی ہوئی،آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں بھی ایک شہری جاں بحق ہوا،زخمی ہونے والوں میں 8 خواتین، 7 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔
سیلاب اوربارش سے مزید 4 مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا،26جون سے مجموعی طور پر 862 افراد جاں بحق،1147 افراد زخمی ہوچکے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاپنجاب اس وقت سپر فلڈ کی زد میں ہے،اوکاڑہ، جھنگ،ساہیوال سمیت دیگر اضلاع آئندہ چوبیس گھنٹوں کیلئے ہائی الرٹ پر ہیں،بھارت نے پاکستان کو نئے سیلاب سےآگاہ کیا ہے،اب تک سیلاب کےپانی سے 35 لوگ اپنی جانوں سےہاتھ دھو بیٹھے ہیں،جبکہ تقریبا 2500 دیہات سیلاب سے متاثرہوئے ہیں۔






















