پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کےذریعےسیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا جانے لگا،جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس سرگودھا روڈ پرڈرون کیمروں کی مدد سےسیلابی پانی کےمحصور افراد کی نشاندہی کی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
مظفرگڑھ کےقریب دریائے چناب میں سیلابی ریلےمیں پھنسنے والی دو سو بھینسوں کو ڈرون کے ذریعے ٹریس کرکے ریسکیو کیا گیا۔






















