روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا ٹرمپ سےطے پانے والی مفاہمتیں یوکرین میں امن کی راہ ہموارکرسکتی ہیں۔
روسی صدرولادی میرپیوٹن نے ایس سی او اجلاس میں گفتگو کرتےہوئےکہایوکرین میں امن کیلئے بحران کی بنیادی وجوہات کوحل کرناہوگا،یوکرین کا بحران کیف میں ایک بغاوت کےنتیجے میں پیدا ہوا،جس کو یوکرین کے مغربی اتحادیوں نے ہوا دی۔
روسی صدر نےمزیدکہا مغرب کی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے،امریکا کے ساتھ الاسکا سمٹ میں سمجھوتے طے پائے ہیں اور امریکی صدر نے یوکرین میں امن کے لیے راستہ کھولا ہے۔





















