پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، منڈی بہاءالدین، سرائے عالمگیر اور سرگودھا کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ڈسکہ ، چکوال، چوآسیدن شاہ ، کلرسیداں اور صفدر آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کلرکہار، گجرات، کھاریاں، گوجر خان، پھالیہ ، خانقاہ ڈوگراں اور قریبی شہروں میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں بھی میں زلزلہ آیا اور چارسدہ، سوات، دیر، بونیر، کوہاٹ میں زمین لرز اٹھی۔
مردان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
نوشہرہ، خیبر، لنڈیکوتل ، شمالی وزیرستان ، میران شاہ اور ہنگو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
میرپور، آزاد کشمیر اور گردانواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
غذر سمیت گلگت بلتستان بھر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔






















