آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ستمبر کے لیے مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی ) کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گھریلو سلنڈر تقریباً 14 روپے سستا ہوگیا۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 1 روپے 17 پیسے کم ہو کر 214 روپے 19 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ اگست میں یہ قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو تھی۔
ستمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2527 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے جو اگست میں 2541 روپے 36 پیسے تھی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتیں سعودی آرمکو کے ساتھ منسلک ہیں اور ڈالر ریٹ میں 69 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث قیمتیں کم ہوئیں۔



















