ملک بھر میں جمادی الاول 1445ھ کاچاند نظر نہیں آیا، لہٰذایکم جمادی الاول 1445ھ بروزجمعرات 16 نومبرکوہوگی۔
تفصیلات کے مطابق یکم جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میںہوا۔جس میں ملک کے کسی بھی علاقےسےجمادی الاول کاچاند نظرآنےکی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کسی علاقےسےجما دی الاول کاچاند نظرآنےکی شہادت نہیں ملی،لہٰذا یکم جمادی الاول 16 نومبربروزجمعرات کوہوگی۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی پر کہا کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،خودکش،دہشتگردی کیخلاف 10ہزارسے زائد علماء پاکستان نے فتوی دیا۔
انہوں نے کہا اسرائیل بدترین ظلم فلسطینیوں پر ڈھا رہا ہے،اوراس نے دہشتگردی کی انتہا کردی ہے،اوآئی سی کانفرنس میں مسلم حکمرانوں نےامہ کی نمائندگی ،فلسطین اور قبلہ اول کو آزاد ہونا چاہیے،اگرعزہ کےمسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی،عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔