پاکستان کرکٹ بورڈ کی ترجمان عالیہ رشید نے کہاہے کہ کل مکی آرتھر کی مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات ہوگی ، اس کارکردگی کےباوجودہم ٹیم کےساتھ ہیں، ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ بابراعظم خود کیا کہتے ہیں ، بابراعظم کے فیصلے کا انتظار کریں گے ، ہم سب پاکستان ٹیم اور کپتان کےساتھ ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق کھلاڑیوں نے ذکاء اشرف کو بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
پی سی بی کی ترجمان عالیہ رشید کا کہناتھا کہ کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے سابق اور سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے ، یونس خان کو کراچی کی سطح پر اور جونیئر لیول پر سہیل تنویر کو ذ مہ داری مل سکتی ہے ۔
عالیہ رشید نے سماء نیوز کے پروگرام زور کا جوڑ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذکااشرف کےمطابق کرکٹ معاملات چلانےکیلئےسابق کرکٹرزبہترہیں،ذکااشرف نےسابق کرکٹرزکوبات چیت کیلئےبلایا۔ ان کا کہناتھا کہ بورڈسمجھتاہےکہ جس کاکام ہےاسی سےکام لیاجائے،بورڈ تمام سابق کرکٹرز کی رائے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونس خان،وہاب ریاض اورمحمدحفیظ بھی بات چیت کیلئےآئے،کوشش کی جارہی ہےکہ سابق کرکٹرزکوذمہ داریاں دی جائیں،سسٹم چلانےکیلئے کرکٹرز سےبہتر رائےکوئی نہیں دےسکتا، پی سی بی سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں دیناچاہتاہے،یونس خان کوکراچی کی سطح پر ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں ،جونیرلیول پرسلیکشن کے لیے سہیل تنویر کوذمہ داری مل سکتی ہے، اظہرعلی گرومنگ کرنا چاہتے تو آگے آئیں ، اظہرمحمودکچھ کرناچاہیں توذمہ داری دی جائےگی۔