سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے پرفارما جاری کر دیا۔ اب مقدمات کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے پر فراہم کرنا لازمی ہوگا۔
عدالتی حکم کے مطابق فریقین کے لیےکیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا لازم ہوگا،پرفارما میں ایف آئی آرنمبر،متعلقہ تھانہ، ملزمان کےنام،عمر اورگرفتاری کی تاریخ درج کرنا ہوگی،پوسٹ مارٹم کا دن،وقت اور اس کے نتائج بھی فارم میں شامل ہوں گے۔
فرانزک رپورٹ کےنتائج کا اندراج بھی ضروری ہوگا،ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کےفیصلوں کی تفصیلات بھی پرفارماکا حصہ ہوں گی،سپریم کورٹ کےمطابق ایک صفحے پرتمام بنیادی معلومات درج ہونےسےججز مقدمے کی نوعیت اور اہمیت کا فوری اندازہ لگا سکیں گے۔





















