پیٹرولیم انڈسٹری نے پیٹرول و ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 3.13 روپے سے فی لیٹر تک کمی کیلئے ورکنگ مکمل کرلی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز عائد کرنے کی صورت میں عوام ریلیف سے محروم رہ جائیں گے، اوگرا کل سمری حکومت کو بھجوائے گی، حتمی منظوری وزیراعظم دینگے، نئی قیمتوں کا اطلاع یکم ستمبر سے 15 روز کیلئے ہوگا۔
پیٹرولیم انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی، یکم ستمبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے اور پیٹرول 61 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 272.99 روپے سے کم ہو 269.86 روپے اور پیٹرول 264.61 روپے سے کم ہو کر 264 روپے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 176.70 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کمی کے بعد 162.16 روپے سے کم ہوکر 159 روپے 55 پیسے ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق انڈسٹری کی ورکنگ میں پیٹرولیم پر ایکسچینج ریٹ اور ٹیکسز شامل نہیں ہیں، وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز بڑھانے کے نفاذ کا اختیار رکھتی ہے، پیٹرولیم پر ٹیکسز عائد کرنے کی صورت میں عوام ریلیف سے محروم رہ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اوگرا کل (31 اگست کو) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری حکومت کو بھجوائے گا، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔





















