پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا کہ آرمینیا کے وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔آرمینین وزیر خارجہ ارارات میرزویان کے ساتھ خوشگوار گفتگو ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر غور کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان کبھی بھی رسمی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے۔پاکستان واحد ملک ہے جو آرمینیا کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتا۔ اس کی بنیادی وجہ ناگورنوکراباخ تنازعہ ہے، جو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان 1990 کی دہائی سے جاری ہے۔






















