جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے سنگل بینچز ختم کردیئے گئے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے 9 سنگل بینچز اور 5 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔
جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے سنگل بینچز ختم کر دیئے گئے۔ دونوں ججز کا ٹیکس سے متعلق کیسز کیلئے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت کے کیسز دوسرے بینچز کو منتقل کردیے گئے۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے جسٹس انعام امین منہاس کو منتقل کردیا گیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر کے یکم ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔





















