انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا چنیوٹ کی حدود میں داخل ہوگیا ہے شہری آبادیوں میں بھی اعلانات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کا کہنا ہے کہ ٹبہ کمانگراں،مسکین پورہ،محلہ قصاباں،محلہ انصاریان سمیت متعدد علاقوں میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔مساجد میں بھی اعلانات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کا کہنا ہے کہ حفاظتی بند توڑنا ٹیکنیکل فیصلہ ہے،چیف سکریٹری سمیت اعلی حکام تک صورتحال واضح کردی ہے،کوشش ہے کہ شہر کو ہر صورت بچایا جائے ۔



















