سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رہے گے اور سیالکوٹ ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی اگلے 24 گھنٹے کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رہے گے جس کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر اگلے 24 گھنٹے کے لئے فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔






















