راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح چھ بجے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کا لیول 1751 فٹ پر پہنچ چکا ہے، این ڈی ایم اے نےتمام متعلقہ اداروں کوپیشگی آگاہ کردیا، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، کورنگ نالہ سےملحقہ رہائشی آبادیوں کےمکین محتاط رہیں۔
لاہور
لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہاہے ، جس کا بہاؤ 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک ہے ، اب سے کچھ دیر قبل جسٹر کے مقام پر سیلاب کی سطح میں کمی آئی تو اس کے بعد راوی میں بھی پانی کی سطح میں معمولی کمی دیکھی گئی ،جو کہ ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک تھی لیکن ایک مرتبہ پھر راوی میں پانی کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، یہاں پر ریسکیو اہلکار کشتیوں میں گشت کر رہے ہیں،محلقہ آبادیاں زیر آباد آ گئیں ہیں، مسلسل سائرن بجائے جا رہے ہیں۔



















