اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ڈیجیٹل پیمنٹ آپشن لازمی اپنانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ شراکت داروں کو 31 اکتوبر تک ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔
اوگرا کے مطابق تمام لائسنس ہولڈر ایل پی سی این جی ریفائنریز آئل انڈسٹری راست کیوآرکوڈ اپنائیں، کیش لیس اکانومی کو فروغ کے وژن کےمطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو اپنائیں، ادارے ڈیجیٹل پیمنٹ راست کیو آرکوڈ کو اپنائیں اور نمایاں طورآویزاں کریں،31اکتوبر کے بعد کسی کمپنی کو ڈیجیٹل لین دین سے انکارکی اجازت نہیں ہو گی۔
اوگرا کے مطابق اقدام صارفین کی سہولت کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو بھی مضبوط کرےگا۔






















